سرفراز احمد کا نیوزی لینڈ میں دہشتگردی پر افسوس کا اظہار

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 15 مارچ 2019
اللہ کا شکر ہے کہ بنگلا دیش ٹیم اس سانحہ سے محفوظ رہی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

اللہ کا شکر ہے کہ بنگلا دیش ٹیم اس سانحہ سے محفوظ رہی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کی 2  مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی واردات پر  پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری سوچ اور دعائیں شہداء اور ان کی فیملیز کے ساتھ ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سرفرازاحمد نے کہا کہ مجموعی طور پر انسانیت کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، یہ عبادت کی جگہ جگہ تھی جس میں ناحق خون بہایا گیا- اللہ تعالی کا شکر ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اس سانحہ سے محفوظ رہی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔