10 سب سے زیادہ آمدنی والی خواتین پلیئرز میں ٹینس اسٹار ماریا شراپووا سرفہرست

اے ایف پی  بدھ 7 اگست 2013
امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز20.5ملین ڈالرکے ساتھ دوسرے جبکہ چین کی لینا18.2ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔  فوٹو: گیٹی امیجز/اے ایف پی/فائل

امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز20.5ملین ڈالرکے ساتھ دوسرے جبکہ چین کی لینا18.2ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز/اے ایف پی/فائل

پیرس: دنیا کی 10 سب سے زیادہ آمدنی والی خواتین ایتھلیٹس کی فہرست میں ٹینس اسٹارز فوقیت رکھتی ہیں، 29 ملین ڈالر کے ساتھ روس کی ماریا شراپووا کا پہلا نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوربس میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز 20.5 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، چین کی لینا 18.2 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے اور بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا15.7 ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ساتویں نمبر پر 13.6 ملین ڈالر آمدنی والی ڈنمارک کی کیرولن ووزنیسکی کے بعد پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا (7.4 ملین ڈالر) اور سربیا کی اینا ایوانووک (7 ملین ڈالر) ہیں۔ فہرست میں امریکی نیسکار ڈرائیور ڈینیکا پیٹرک 15 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں، جنوبی کورین فیگر اسکیٹر کم یوان 14 ملین ڈالر چھٹی اور امریکن گالفر پاؤلا کریمر 5.5 ملین ڈالر10ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔