پی ایس ایل ٹرافی کی تقریبِ رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو ہوگی

ویب ڈیسک  جمعـء 15 مارچ 2019
کورئیر سروس کی جانب سےصبح 11 بجے تقریب میں ٹرافی پی سی بی کے حوالے کی جائے گی، فوٹو: فائل

کورئیر سروس کی جانب سےصبح 11 بجے تقریب میں ٹرافی پی سی بی کے حوالے کی جائے گی، فوٹو: فائل

 کراچی: پی ایس ایل فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

فائنل سے ایک روز قبل  حنیف محمد ہائی پر فارمنس اکیڈمی پر کورئیر سروس کی جانب سےصبح 11 بجے تقریب میں ٹرافی پی سی بی کے حوالے کی جائے گی،بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان ٹرافی وصول کریں گے۔

اس سے پہلےکراچی پہنچنے والی ٹرافی کو کورئیر کمپنی جلوس کی صورت میں ٹرافی اسٹیڈیم پہنچائے گی، کورئیر ادارہ کے مرکزی دفتر سے ٹرافی دس بجے صبح اسٹیڈیم روانہ ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔