آصف علی کی بیٹی کینسر کے موذی مرض کا شکار

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 15 مارچ 2019
یو اے ای میں پی ایس ایل مقابلوں کے دوران بھی بیٹی کیلیے فکرمند لیکن اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے، فوٹو: فائل

یو اے ای میں پی ایس ایل مقابلوں کے دوران بھی بیٹی کیلیے فکرمند لیکن اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے، فوٹو: فائل

 کراچی: آصف علی کی بیٹی کینسر کے موذی مرض کا شکار ہے، اس کے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے باوجود کرکٹر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل میچز کھیل رہے ہیں۔

یو اے ای میں پی ایس ایل مقابلوں کے دوران بھی بیٹی کیلیے فکرمند لیکن اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے، ایلیمنیٹر ون میچ میں کراچی کنگز کیخلاف 10 گیندوں پر 24 کی اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے بیٹی کی بیماری کے بارے میں گذشتہ سال سے سن رہے ہیں،اسپتال سے بھی کوئی اچھی خبریں نہیں آ رہیں، اس کے باوجود آصف علی میدان میں اپنی افادیت ثابت کرنے کیلیے  کوشاں رہتے ہیں، ان کے حوصلے کی داد دینا چاہیے۔

آصف علی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اوقات شائقین کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ کھلاڑی اپنی ذاتی تکالیف کو پس پشت ڈال کر میدان میں ان کو تفریح فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہوتے ہیں،  اس لئے ان کے جذبے کی قدر کی جانا چاہیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔