- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
ٹویٹ کرنا سیکھ لیا تو بلاول کے کپڑے پھٹ جائیں گے، شیخ رشید
کراچی: وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اگر میں نے ٹویٹ کرنا سیکھ لی تو بلاول کے کپڑے پھٹ جائیں گے۔
کراچی ائیرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے کیسز لاہور میں اور پیپلز پارٹی اپنے مقدمات کراچی میں چلوانا چاہتی ہے، اپنے مقدمات اپنی مرضی کے شہر میں چلانے کا مطالبہ کرنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہیں بلکہ یہ سب نیب زدہ، چور اور لٹیرے ہیں، نوازشریف اور زرداری نے ملک کو بری طرح نوچا ہے، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ دونوں جماعتوں کے مطالبات کا نوٹس لیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کو پیش کردیے
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری نے اگر اپنی زبان بند نہ کی تو میں سیاست کو سمجھتا ہوں، میرے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ میں ٹوئٹ کرنا سیکھ لوں تو بلاول کے کپڑے پھٹ جائیں، بہتر ہوگا کہ بلاول اپنی سیات کریں زرداری کی سیات نہ کریں، بلاول جیل بھرو تحریک کیا چلائیں گے دیکھ لیں کہیں ایسانہ ہوکہ میانوالی کی جیل چلے جائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری کو شش ہے کہ ریلوے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، ریلوے کو لوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے، اربوں روپے کی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، کراچی میں ٹریفک کا مسئلہ بسیں چلانے سے نہیں بلکہ سرکلر ریلوے کی بحالی سے ختم ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔