انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ بڑھ گئے

بزنس رپورٹر  جمعـء 15 مارچ 2019
 اضافے کے بعدامریکی ڈالر کی قیمت خرید139.25 روپے سے بڑھ کر139.36 روپے ہوگئی ۔ فوٹو : فائل

اضافے کے بعدامریکی ڈالر کی قیمت خرید139.25 روپے سے بڑھ کر139.36 روپے ہوگئی ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 11 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں11 پیسے کا مزید اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.25 روپے سے بڑھ کر139.36 روپے اور قیمت فروخت139.35 روپے سے بڑھ کر139.46 روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.70 روپے سے بڑھ کر 138.80 روپے اور قیمت فروخت 139.20 روپے سے بڑھ کر139.30 روپے ہوگئی۔

یورو کی قیمت میں10 پیسے کی کمی اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں قیمت خرید 156.50 روپے سے گھٹ کر156.40 روپے اور قیمت فروخت158.30 روپے سے گھٹ کر158.20 روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 183.00 روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت 185.00 روپے سے گھٹ کر184.80 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 36.90روپے اور قیمت فروخت 37.20روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 37.85روپے اور قیمت فروخت 38.15روپے پر مستحکم رہی۔

جمعے کو چینی یو آن کی قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں چینی یو آن کی قیمت خرید20.30 روپے اور قیمت فروخت21.30 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔