مسجد الحرام اورمسجد نبو یؐ میں ختم القرآن، رقت آمیز دعا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 7 اگست 2013
مکۃ المکرمہ: مسجد الحرام میں تراویح کی آخری رکعت میں امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس دعا کرارہے ہیں۔ فوٹو: فائل

مکۃ المکرمہ: مسجد الحرام میں تراویح کی آخری رکعت میں امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس دعا کرارہے ہیں۔ فوٹو: فائل

مسجد الحرام مکہ مکرمہ اورمسجد نبو ی میں گزشتہ رات نماز تراویح میں قرآن پاک کی تلاوت مکمل کرلی گئی۔

مسجد الحرام میں تراویح کی آخری رکعت میں امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے آدھ گھنٹے رقت آمیز دعا کرائی جس میں مسلمانوں کی عبادات ان کے روزوں اورقیام الیل کی قبولیت، عالم اسلام کی ترقی وخوشحالی مسلمانوں کے اتحاد ویک جہتی، مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور غاصب قوتوں کے قبضے سے فلسطین سمیت تمام مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی اوربرما کے مسلمانوں کی ظلم وستم سے نجات کے لیے دعا کی گئی۔

دعا میں دنیا کے مختلف ملکوں اور سعودی عرب کے دوسرے شہروں سے مکہ مکرمہ آنے والے 30لاکھ سے زائد مسلمان خشوع و خضوع عجز وانکسار اشکبار آنکھوں اور سسکیوں بھری آہوں کے ساتھ شریک ہوکراپنے رب سے مغفرت طلب کرتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔