ڈاکٹر غلام نبی فائی کی امریکی شہریت کی منسوخی کیلیے بھارت سرگرم

آن لائن  بدھ 7 اگست 2013
ڈاکٹرغلام نبی اس وقت جیل میں ہیں اورایک سال کی سزامکمل کرچکے ہیں فوٹو : فائل

ڈاکٹرغلام نبی اس وقت جیل میں ہیں اورایک سال کی سزامکمل کرچکے ہیں فوٹو : فائل

نیو یارک:  معروف کشمیری رہنماڈاکٹر غلام نبی فائی کی امریکی شہریت منسوخ کرانے کے لیے بھارتی لابی سرگرم ہوگئی ہے۔

جس کے لیے وہ واشنگٹن میں مختلف تھنک ٹینکس کے ذریعے حکومت پردباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ کشمیری امریکن کونسل کے سربراہ کی شہریت منسوخ کرکے انھیں ملک بدرکردے۔ آئی پی ٹی نامی ایک تھنک ٹینک نے اس ضمن میں حکومت کوتجویز دی کہ ڈاکٹرغلام نبی فائی کی 2سال کی سزاپوری ہونے کے بعدان کی شہریت منسوخ کردے۔

ڈاکٹرغلام نبی اس وقت جیل میں ہیں اورایک سال کی سزامکمل کرچکے ہیں۔ ان پرعدالتی دستاویزات کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے فنڈزلینے کاالزام ہے۔ آئی پی ٹی نے حکومت امریکاپر زوردیا ہے کہ وہ امریکن سٹیزن ایکٹ کی دفعہ1451کے تحت شہریت منسوخ کردے جوکہ انھوں نے 1994میں حاصل کی تھی۔ تھنک ٹینک نے اپنی تجاویزمیں کہاہے کہ ڈاکٹرفائی آئی ایس آئی سے 35لاکھ ڈالرلینے کاعدالت میں اقرارکرچکے ہیں اس لیے وہ امریکی شہری برقرارنہیں رہ سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔