خطرناک ترین مرچیں کھانے والی ’’مرچ ملکہ‘‘

عبدالوارث ساجد  اتوار 17 مارچ 2019
یہ مرچیں صرف زبان ہی نہیں بلکہ حلق اور معدے میں بھی آگ لگا دیتی ہیں۔ فوٹو: فائل

یہ مرچیں صرف زبان ہی نہیں بلکہ حلق اور معدے میں بھی آگ لگا دیتی ہیں۔ فوٹو: فائل

ہر سال برطانیہ میں ’’کلفٹن چلی ایٹنگ کلب‘‘ کی جانب سے دنیا کی خطرناک اور تیزترین مرچ کھانے کا مقابلہ منعقد ہوتا ہے، جس میں دنیا کی انتہائی تیزترین مرچ کھانے کے کئی راؤنڈ ہو تے ہیں۔

2014 سے سڈ نامی خاتون یہ مقابلہ جیت رہی ہیں، اور اب انہیں ’’ان بیٹ ایبل سڈ‘‘ (ناقابل شکست سڈ) کا نام دے دیا گیا ہے۔ اگر آپ تیز مرچ کھانے کے ماہر ہیں تب بھی آپ اس مقابلے سے دور رہیں، کیوںکہ یہاں کی مرچیں کھانے سے اچھے اچھوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ اور وہ کئی گھنٹے تکلیف میں رہتے ہیں۔

یہ مرچیں صرف زبان ہی نہیں بلکہ حلق اور معدے میں بھی آگ لگا دیتی ہیں۔ ضبط کرکے مرچ کھانے والوں کی آنکھ میں آنسو اور چہرے پر سرخی نمایاں ہوجاتی ہے۔ یہاں اس قدر تکلیف برداشت کرنے کے باوجود صرف 170 ڈالر بہ طور انعام ملتے ہیں۔ تاہم شرکاء کے لیے انعامی رقم سے زیادہ مرچیں کھانے کا چیلینج  پُرکشش ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔