ٹرانزٹ پروازوں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 16 مارچ 2019
پاکستانی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے 18مارچ کی دوپہر3بجے تک بند رکھی جائے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے 18مارچ کی دوپہر3بجے تک بند رکھی جائے گی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹرانزٹ پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مذید 72گھنٹوں کی توسیع کردی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جمعے کی دوپہرجاری کردہ نئے نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے 18مارچ کی دوپہر3بجے تک بند رکھی جائے گی،18مارچ کو فضائی حدود کو کھولنے یا اس میں مزید توسیع کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ اور کراچی سمیت کچھ ہوائی اڈوں سے ملکی اوربین الاقوامی پروازوں کے آپریشن کی اجازت ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک کے بعض کو پروازوں کیلیے ابھی تک غیرفعال رکھا گیا ہے۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی فضائی حدود کو 27فروری سے ہر قسم کی ٹرانزٹ پروازوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔