سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری مکمل، رپورٹ جمع

جج شکیل گورائیہ نے جوڈیشل انکوائری مکمل کرکے رپورٹ سیشن جج کو جمع کرا دی۔ فوٹو: فائل

جج شکیل گورائیہ نے جوڈیشل انکوائری مکمل کرکے رپورٹ سیشن جج کو جمع کرا دی۔ فوٹو: فائل

ساہیوال:  سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے جج شکیل احمد گورائیہ نے جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی جب کہ رپورٹ سیشن جج کو جمع کرا دی گئی ہے۔

سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے جج شکیل احمد گوارئیہ نے جوڈیشل انکوائری مکمل کر لی انکوائری آفیسر نے ایک ماہ میں 49 گواہوں ملزموں، پولیس، سی ٹی ڈی افسران اور عینی شاہدین کے بیان قلمبند کئے۔ جج نے جوڈیشل انکوائری رپورٹ مکمل کرکے سیشن جج کو بھجوا دی اب سیشن جج ساہیوال رپورٹ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو جمع کرائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔