سگریٹ مینوفیکچررز کو برآمد ڈبی پر کوڈ پرنٹ کرنے کی مشروط چھوٹ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 16 مارچ 2019
نوٹیفکیشن نمبر I) 371)/ 2019 جاعی کردیا گیا ہے جس کے ذریعے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی رْولز 2005 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

نوٹیفکیشن نمبر I) 371)/ 2019 جاعی کردیا گیا ہے جس کے ذریعے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی رْولز 2005 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سگریٹ مینوفیکچررز کو سگریٹ کی برآمد کیلیے سگریٹ کی ڈبی پر کوڈ پرنٹ کرنے کی شرط سے چھوٹ دیدی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبر I) 371)/ 2019 جاعی کردیا گیا ہے جس کے ذریعے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی رْولز 2005 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سگریٹ کے برآمد کنندگان کو برآمدی سگریٹ کے پیکٹ پر کوڈ پرنٹ کرنے کی شرط سے مشروط طور پر چھوٹ حاصل پوگی اس کیلیے ضروری ہے کہ پاکستان سے جس ملک لو سگریٹ برآمد کیا جارہا ہے اس ملک میں اس سگریٹ کا پیکنگ میٹرئل پاکستان کے تیار کردہ سگریٹ کی ڈبی کے پیکنگ میٹریل سے مختلف ہو ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔