کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.0 ریکارڈ

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مارچ 2019
زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز: فوٹو: فائل

زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز: فوٹو: فائل

کوئٹہ: شہراورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹراسکیل پر شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ اورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹراسکیل پرشدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکزسبی کے شمال مغرب میں 43 کلومیٹردورتھا جب کہ گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔

دوسری جانب زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔