- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
پی ایس ایل 4 کے چند جذباتی اور یادگار لمحات
کراچی: پی ایس ایل پاکستان میں صرف کرکٹ لیگ کا نہیں بلکہ ایک قومی ایونٹ کا درجہ اختیار کرچکا ہے جسے پورا پاکستان نہایت جوش اور جذبے کے ساتھ مناتا ہے۔
پی ایس ایل کے 3 ایونٹ ہوچکے ہیں اور چوتھا جاری ہے تاہم اس بار خاص بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 میچ اس بار پاکستان خصوصاً شائقین کرکٹ کے شہر کراچی میں منعقد ہورہے ہیں جس نے کرکٹ کے دیوانوں کا جوش مزید بڑھادیاہے۔ پی ایس ایل کے لیے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ بین الاقوامی کھلاڑی بھی پاکستان آئے ہیں جس سے نا صرف پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر کے سامنے آیا ہے بلکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا جوش بھی قابل دید ہے۔
یہاں پی ایس ایل کے دوران ہونے والے چند جذباتی اور یادگاری لمحات کی جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں جو یقیناً تمام شائقین کو بے حد پسند آئیں گی۔
ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے ڈیرن سیمی اس موقع پر سفید رنگ کی شلوار قمیض میں نظر آئے جب کہ انہوں نے پاکستانی جھنڈا بھی لہرایا۔
انہوں نے مزار قائد پر حاضری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ ڈیرن سیمی نے گورنر ہاؤس سندھ میں کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بنتے ہوئے پودا لگایا اور وہاں موجود پودوں کو پانی بھی دیا۔
ڈی جے براوو کا گانا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوین براوو المعروف ڈی جے براوو کے گانے’’وی دی گلیڈی ایٹرز‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ ان کے گانے نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے اوراب یہ گانا زبان زد عام ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/TeamQuetta/status/1104665957094559745
شین واٹسن کا پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا پیغام
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک اور کھلاڑی شین واٹسن نے اپنی آمد سے قبل ہی ٹوئٹر پیغام سے اپنے پاکستانی چاہنے والوں کے دل جیت لیے تھے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں 14 برس بعد پاکستان جارہوں، پاکستان ایسی جگہ ہے جہاں کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ بستے ہیں۔
It’s been 14 years since I last visited Pakistan, a place with some of the most passionate fans in world cricket. Can’t wait to give it our best shot in bringing home the trophy with… https://t.co/LVTXgkj0ru
— Shane Watson (@ShaneRWatson33) March 6, 2019
اس کے علاوہ پاکستان آمد پر انہیں بلوچی ثقافتی پگڑی پہنائے جانے کی ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر بہت سراہا گیا۔
– @TeamQuetta players welcome with traditional balochi Turbans upon reaching Karachi. #ShaneWatson #ShaneWatson #PSL4 #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/vrAU9CSchF
— Akber Ali (@AkberAJaffri) March 9, 2019
رانا فواد کا جذباتی انداز
لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کی ٹیم یوں تو گزشتہ چار سالوں سے ایونٹ سے بغیر جیتے باہر ہورہی ہے، تاہم رانا فواد نے پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنالی ہے۔ اس بار بھی پی ایس ایل 4 سے لاہور قلندرز کے باہر ہونے کے بعد رانا فواد جذباتی ہوگئے اور آنسو بھری آنکھوں سے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے زندہ دلان لاہور سے معافی بھی مانگی کہ وہ اس بار بھی امیدوں پر پورا نہیں اترسکے اوران کی ٹیم ایک بار پھر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔