حکومت کا شہدائے نیوزی لینڈ کے لواحقین کے لئے ویزہ سہولت کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مارچ 2019
ویزوں کے لئے درخواست 03428200200 پرواٹس ایپ کی جاسکتی ہیں، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو:فائل

ویزوں کے لئے درخواست 03428200200 پرواٹس ایپ کی جاسکتی ہیں، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: دفترخارجہ نے نیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہداء کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں،  ویزوں کے لئے درخواست 03428200200 پرواٹس ایپ کی جاسکتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی

ترجمان کے مطابق  متاثرہ خاندان کے خواہش مند اپنی درخواست پاسپورٹ کی اسکین کاپی کے ساتھ  ہمارے واٹس ایپ نمبر کے علاوہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کےاعزازی قونصل جنرل معین فدا کو [email protected]  پر ای میل کرسکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہید ہونےوالے پاکستانی نعیم راشد ہیرو قرار

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانہ اور مقامی پاکستانیوں نے شہید ہونے والے 4 پاکستانیوں کی میتیں واپس لانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، جب کہ نعیم راشد اور ان کے بیٹے کے لواحقین نیوزی میں ہی تدفین چاہتے ہیں لہذٰا انہیں کرائیس چرچ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ 3 لاپتہ پاکستانیوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی، جب کہ کرائسٹ چرچ کے اسپتال میں زیرعلاج ایک پاکستانی کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔