- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
عافیہ کے آنے کی خبر غلط تھی تو حکومت خاموش کیوں رہی، فوزیہ صدیقی
کراچی: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لگ رہا تھا کہ عافیہ واپس آرہی ہیں اور قوم جو عافیہ سے محبت کرتی ہے خوش ہوگئی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا اور عوام مایوس ہوگئے، عافیہ کے آنے کی خبر غلط تھی تو حکومت خاموش کیوں رہی؟
امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 مارچ سے عافیہ کے آنے کی خبریں چل رہی ہیں کہ وہ 16 مارچ کو آرہی ہیں، اگر یہ خبر غلط تھی تو حکومت کیوں خاموش رہی؟ اس ملک میں اگر عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا نہیں ہوتا تو عوام اور کیا امید رکھے
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ آج یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا عافیہ آرہی ہیں؟ سوال اب یہ نہیں کہ کیا آرہی ہیں بلکہ یہ کہ کب آرہی ہیں؟ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے لگ رہا تھا کہ وہ واپس آئیں گی، وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ خاموش رہیے گا اس حوالے سے لیکن اس بیان کو توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا اگر ایسا نہ ہوتا تو شاید آج عافیہ کو ویلکم کر رہے ہوتے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ میں اس مسئلے پر خاموش رہی تو میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر بے تکی خبریں پھیلائی گئیں،ان خبروں نے عوام کو گمراہ کردیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں امریکا سے بات کر رہے ہیں لیکنجب ہم بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ امریکی قوانین آڑے آرہے ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر خاموش رہا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، میں پوچھتی ہوں ریمنڈ ڈیوس نے کتنے قتل کیے تھے اور عافیہ نے کس کو مارا ہے ؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔