لین ووڈ مسجد میں عبدالعزیز کی بہادری سے کئی نمازیوں کی جان بچ گئی

مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 17 مارچ 2019
عبدالعزیز نے حملہ آور کی ایک گن قبضہ میں لیکر اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ فوٹو: فائل

عبدالعزیز نے حملہ آور کی ایک گن قبضہ میں لیکر اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ فوٹو: فائل

کرائسٹ چرچ: کرائسٹ چرچ  میں دہشت گردی کے دوران دوسری مسجد لین ووڈ اسلامک سینٹر میں ایک شخص عبدالعزیز کی بہادری سے کئی نمازیوں کی جان بچ گئی۔

عبدالعزیز نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ مسجد میں موجود تھا۔ فائرنگ کی آواز پر وہ باہر نکلا تو راستے میں دو لاشیں پڑی تھیں۔اس وقت حملہ آور ایک اور گن نکالنے گیا تھا ۔

عبدالعزیز نے کریڈٹ کارڈ ریڈنگ مشین حملہ آور پر پھینکی جس پر حملہ آور نے اس پر فائرنگ کی مگر وہ گاڑیوں کے پیچھے چھپ گئے۔اسی دوران اس کے ہاتھ حملہ آور کی ایک گن لگ گئی۔جسے اٹھا کر اس نے حملہ آور کا پیچھا کرکے اس کی توجہ بٹانے کی کوشش کی تاکہ وہ مسجد کے اندر نہ جاسکے ۔حملہ آور ان کے ہاتھ میں گن دیکھ کر بھاگا مگر وہ گن خالی تھی۔

عینی شاہدین کہتے ہیں کہ اگر عبدالعزیز حملہ آور کی توجہ نہ ہٹاتا تو مسجد میں کوئی بھی زندہ نہ بچتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔