اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ شانزہ نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 17 مارچ 2019
آج جو کچھ بھی ہوں، اس ملک کی بدولت ہیں، پاکستانی پلیئر۔ فوٹو: فائل

آج جو کچھ بھی ہوں، اس ملک کی بدولت ہیں، پاکستانی پلیئر۔ فوٹو: فائل

لاہور: اسپیشل اولمپکس ورلڈگیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ شانزہ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

ابوظبی میں جاری میگا ایونٹ کے50 میٹرفری اسٹائل میں شانزہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے دنیا بھرمیں سبزہلالی پرچم لہرایا۔پاکستانی پلیئر وکٹری اسٹینڈ پر جب میڈل حاصل کرنے کے لیے آئیں تو ہال ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرو ں سے گونج اٹھا۔

اپنی کامیابی کے حوالے سے پاکستانی پلیئر شانزہ کا کہنا ہے کہ وہ آج جو کچھ بھی ہوں، اس ملک کی بدولت ہیں، مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے ملک وقوم کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔