سابق اسپینش فٹبالر کارلس پائیول کراچی پہنچ گئے

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 17 مارچ 2019
فنٹاسٹک ورلڈ سوکرز اسٹار کے میچز کی پروموشن اور فٹبال کا فروغ آمد کا مقصد۔ فوٹو: فائل

فنٹاسٹک ورلڈ سوکرز اسٹار کے میچز کی پروموشن اور فٹبال کا فروغ آمد کا مقصد۔ فوٹو: فائل

کراچی: بارسلونا ایف سی کے سابق کپتان اورمعروف انٹرنیشنل فٹبالر کارلس پائیول کراچی پہنچ گئے۔

معروف انٹرنیشنل فٹبالر کارلس پائیول کی پاکستان آمد کا مقصد فنٹاسٹک ورلڈ سوکرز اسٹار کے میچزکی پروموشن اور فٹبال کو فروغ دینے کیلیے کوشش کرنا ہے، پاکستان کے دو روزہ دورے  پرآمد کے موقع انھیں ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں پوسٹرز لگی گاڑیوں میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا، بعد ازاں وہ کلفٹن کے شاپنگ مال پہنچے اس موقع پر شائقین فٹبال نے ان کا شاندار استقبال کیا اور خوب نعرے بازی کی۔

کارلس پائیول شائقین میں گھل مل گئے سیلفیز بنوائی اور ٹی شرٹس پرآٹوگراف بھی دیے،کارلس پائیول اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم پر پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب میں جلوہ گربھی ہوں گے،اس موقع پر ایف سی بارسلونا کے لیجنڈ کپتان مختصر خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ کارلس پائیول نے 10 سال تک بارسلونا کی کپتانی کے فرائض انجام دیے ہیں ، پائیول نے اسپین کے ساتھ 2008 میں یورو کپ جیتاتھا اس سے پہلے رونالڈینو،کاکا اور فیگو جیسے انٹرنیشنل پلیئرز بھی فٹبال کے فروغ کے لیے پاکستان آچکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔