شمالی کوریا کی جاپان کو اپنا فوجی پروگرام "خطرناک کی حد" عبور کرنے پر وارننگ

ویب ڈیسک  بدھ 7 اگست 2013
جاپان  اپنی فوجی طاقت میں اضافے اور اپنی صفائی  پیش کرنے کے لئے افواہوں پر مبنی بیانات سے باز رہے، شمالی کوریا فوٹو:فائل

جاپان اپنی فوجی طاقت میں اضافے اور اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے افواہوں پر مبنی بیانات سے باز رہے، شمالی کوریا فوٹو:فائل

پیانگ یانگ:  شمالی کوریا نے جاپان کو خبر دار کیا ہے کہ وہ  اپنے فوجی پروگرام کو آگے بڑھانے سے باز رہے کیونکہ ٹوکیو پہلے ہی “خطر ناک حد” کو عبو ر کر چکا ہے۔

شما لی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے جاپان کی وزارت دفاع کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کردہ پیپر کا حوالہ دیا جس میں جاپان کی جانب سے دور دراز علاقوں کی حفاظت کے لئے فوجی قوت اور صلاحیت کو بڑ ھانے پر روز دیا  گیا ہے،اس پیپر میں خاص طور پر شمالی کوریا کی جانب سے بلاسٹک میزائل کے حوالے سے دی جانے والی دھمکیوں کو روکنے کی صلاحیت پر روز دیا گیا۔

دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جاپان کی جانب سے اپنی فوجی طاقت میں اضافے اور اپنی صفائی  پیش کرنے کے لئے افواہوں پر مبنی بیانات پیش کئے جا رہے ہیں۔ ان افواہوں کو جواز بنا کر جاپان ” خطر ناک حد”  کو عبور کر چکا ہے۔شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ جاپان کی جانب سے اپنے مذموم مقاصد کی وضاحت کے لئے دیا جانے والا بیان غیر تسلی بخش ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل جاپان کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کئے جانے والے بحری جہاز کی رونمائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ جاپان کی جانب سے جنگ عظیم دوئم کے بعد بنایا جانے والا سب سے بڑا بحری  جہاز ہے جس میں بیک وقت 14 ہیلی کاپٹرکھڑے ہوسکتے ہیں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔