مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن)

ویب ڈیسک  اتوار 17 مارچ 2019
صرف اللہ تعالی کی مدد پر بھروسہ ہے اور اسی ذات سےامید ہے،مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

صرف اللہ تعالی کی مدد پر بھروسہ ہے اور اسی ذات سےامید ہے،مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف پر یقین رکھنے والے تمام لوگ نواز شریف کی صحت کے لیے فکرمند ہیں، صرف اللہ تعالی کی مدد پر بھروسہ ہے اور اسی ذات سےامید ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے، ایسا خط نواز شریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔