مقبوضہ کشمیر میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 17 مارچ 2019
جیپ میں 8 افراد کی گنجائش تھی تاہم 5 بچوں کو ڈگی میں بٹھایا گیا تھا۔ فوٹو : گریٹر کشمیر

جیپ میں 8 افراد کی گنجائش تھی تاہم 5 بچوں کو ڈگی میں بٹھایا گیا تھا۔ فوٹو : گریٹر کشمیر

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسافر جیپ خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چندر کوٹ سے راج گڑھ جانے والی مسافر بس 500 فٹ گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع رامبان کے علاقے راج گڑھ کے نزدیک خطرناک موڑ پر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری تھی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے رامبان کے ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی جب کہ ایک بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سری نگر کے بڑے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، اس گاڑی میں 8 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی تاہم ڈرائیور سمیت 16 افراد سوار تھے، جس میں 5 بچے تھے۔ بچوں کو ڈگی میں بٹھایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔