افغان سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 27 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 17 مارچ 2019
طالبان جنگجوؤں نے فریاب، قندھار اور ہلمند میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ فوٹو : فائل

طالبان جنگجوؤں نے فریاب، قندھار اور ہلمند میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ فوٹو : فائل

کابل: افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں کے نتیجے میں  27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبوں فریاب، ہلمند اور قندھار کی چیک پوسٹوں پر طالبان جنگجوؤں نے یکے بعد دیگرے حملے کیے، حملے میں مجموعی طور پر 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ کچھ شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔

طالبان جنگوؤں کی تازہ پرتشدد کارروائیوں میں کسی جنگجو کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، طالبان جنگجو فریاب کے ضلع قیصر کے سیکیورٹی بیس پر حملے میں 22 اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جن کی بازیابی کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

اسی طرح صوبے قندھار میں طالبان جنگجوؤں کے پولیس چیک پوسٹ کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور واپس چلے گئے۔ جب کہ صوبے ہلمند میں طالبان جنگوؤں کے ہاتھوں افغان خفیہ ایجنسی کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔