جنوبی افریقی کھلاڑی جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 17 مارچ 2019
اس مرتبہ بھی پاکستان آکربہت خوشی ہوئی ہے، جونٹی رہوڈز۔ فوٹو : سوشل میڈیا

اس مرتبہ بھی پاکستان آکربہت خوشی ہوئی ہے، جونٹی رہوڈز۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 کراچی: پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے والے جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔

پاکستان سپر لیگ فور میں کمنٹری کرنے والے جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور خود بھی ہیوی موٹر سائیکل پر سواری کا لطف اٹھایا۔

جونٹی رہوڈز کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 2015 اور 2016 میں بھی پاکستان آکر میزبانی سے لطف اندوز ہو چکا ہوں، اس مرتبہ بھی پاکستان آکربہت خوشی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔