سانحہ کرائسٹ چرچ ، پی ایس ایل کی اختتامی تقریب سادہ رکھی جائے،شاہدآفریدی

ویب ڈیسک  اتوار 17 مارچ 2019
پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں کنسرٹ کو ملی نغموں تک ہی محدود رکھا جائے، شاہد آفریدی

پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں کنسرٹ کو ملی نغموں تک ہی محدود رکھا جائے، شاہد آفریدی

 کراچی: اسٹارآل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے سوگ میں پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب سادہ رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ٹوئیٹر بیان میں شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں بے گناہ 9 پاکستانیوں سمیت 49 مسلمانوں کی شہادت کے سوگ میں پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کو سادہ رکھا جائے۔

سابق کپتان نے درخواست کی کہ سانحہ کرائسٹ چرچ پر ایک منٹ کی خاموش تو اختیار کی گئی تاہم بہترہوگا کہ اختتامی تقریب میں کنسرٹ کو ملی نغموں تک ہی محدود رکھا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔