سانحہ کرائسٹ چرچ میں کراچی کا سافٹ ویئر انجینئر بھی شہید

اسٹاف رپورٹر  اتوار 17 مارچ 2019
جہانداد نے مسجد جانے سے قبل ایک سیلفی بھی بنائی تھی، چچا شاہد علی ۔ فوٹو : ایکسپریس

جہانداد نے مسجد جانے سے قبل ایک سیلفی بھی بنائی تھی، چچا شاہد علی ۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے ایک اور شہید کراچی کا سافٹ ویئر انجینئر جہانداد خان نکلا جو کہ لیاقت آباد کا رہائشی تھا۔

لیاقت آباد میں مقیم شہید جہانداد کے چچا شاہد علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سید جہانداد ایک ماہ قبل نیوزی لینڈ گیا تھا، میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ جہانداد نیوزی لینڈ میں مسجد حملے میں شہید ہوگیا ہے، اس نے مسجد جانے سے قبل ایک سیلفی بھی بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :کرائسٹ چرچ دہشتگردی؛ مزید 3 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق، تعداد 9 ہوگئی

چچا شاہد علی نے بتایا کہ اچانک ملنے والی اطلاع پر شدید دکھ ہوا ہے کہ اب وہ اس دنیا میں نہیں رہا، اسے رواں ماہ 23 مارچ کو واپس پاکستان آنا تھا، وہ نیوزی لینڈ میں ایک کمپنی کا ملازم اور 3 بچوں کا باپ تھا جب کہ جہانداد کی فیملی لاہور میں رہائش پذیر ہے۔

دوسری جانب وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی کے مطابق سید جہانداد نے سال 03-2002  تک کمپیوٹر انفارمیشن میں زیر تعلیم رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔