عید منانے کا اصل لطف گھر میں فیملی کے ساتھ ہے

قیصر افتخار / محمد جاوید یوسف  جمعـء 9 اگست 2013
عید کا تہوار خوبصورت ملبوسات ، مٹھائی اور سوئیوں سے منہ میٹھا کروانے کے لوازمات کے باعث ایک انتہائی حسین موقع ہوتا ہے، احمد بٹ۔  فوٹو گرافر : محمود قریشی

عید کا تہوار خوبصورت ملبوسات ، مٹھائی اور سوئیوں سے منہ میٹھا کروانے کے لوازمات کے باعث ایک انتہائی حسین موقع ہوتا ہے، احمد بٹ۔ فوٹو گرافر : محمود قریشی

 عیدالفطر کو ’’میٹھی عید‘‘ کہا جاتا ہے جس میں خاندان کے لوگ اور عزیز واقارب خوشی کے لمحات مل بیٹھ کر گزارتے ہیں ۔

یہ مبارک دن آنے سے کئی روز قبل رمضان المبارک کی عبادات کے ساتھ ساتھ تیاریاں بھی شروع ہوجاتی ہیں۔ گھر کی تزئین وآرائش ، ذاتی ضرورت کی اشیاء اور نئے ملبوسات کی خریداری عروج پر ہوتی ہے۔

اس خاص موقع کو یادگار بنانے کے لئے گلوکارہ حمیرا ارشداور ان کے شوہر ماڈل واداکار احمد بٹ اور ان کے بیٹے متقین بٹ کے ساتھ روزنامہ ایکسپریس نے خصوصی عید شوٹ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار خوبصورت ملبوسات ، مٹھائی اور سوئیوں سے منہ میٹھا کروانے کے لوازمات کے باعث ایک انتہائی حسین موقع ہوتا ہے اس لئے ہم عید ہمیشہ گھر پر فیملی کے ساتھ منانے کو یقینی بناتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔