رنزمشین شین واٹسن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر  پير 18 مارچ 2019
آصف علی کے سب سے زیادہ26چھکے،پشاور زلمی کے حسن علی نے25شکار کھیلے

آصف علی کے سب سے زیادہ26چھکے،پشاور زلمی کے حسن علی نے25شکار کھیلے

 لاہور:  

پی ایس ایل4میں شین واٹسن رنز مشین ثابت ہوئے، وہ430رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے،کامران اکمل دوسری اورکیمرون ڈیلپورٹ تیسری پوزیشن پر رہے،دونوں سنچریاں غیرملکی کرکٹرز کولن انگرام اور کیمرون ڈیلپورٹ نے بنائیں، سب سے زیادہ 26چھکے آصف علی نے لگائے، 25شکار کرنے والے حسن علی نے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4کے بیٹسمینوں کی فہرست میں شین واٹسن 430 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے،ٹاپ 10 کے دیگر پلیئرز میں بالترتیب کامران اکمل357، کیمرون ڈیلپورٹ 355، کولن انگرام 344، امام الحق 341، بابراعظم 335،لیام لیونگ اسٹون 321، لیوک رونکی 319، احمد شہزاد 312 اور رلی روسو295 رنز شامل تھے، سب سے زیادہ 26 چھکے آصف علی نے لگائے، کیرن پولارڈ(23) دوسرے اور شین واٹس(22) تیسرے نمبر پر رہے۔سب سے بڑی انفرادی اننگز کولن انگرام نے کھیلی، کراچی کنگز کے بیٹسمین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 127 پر ناقابل شکست رہے، ایونٹ کی دوسری سنچری کیمرون ڈیلپورٹ نے بنائی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین نے لاہور قلندرز کیخلاف 117ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تھیْ

احمد شہزاد صرف ایک رن کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر پائے۔ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل 3 وکٹ پر 238 رنز اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف بنایا۔ بولرز میں حسن علی 25 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے، فہیم اشرف 21، وہاب ریاض 17، عمرخان 15، سہیل تنویر 15، محمد عامر، عثمان خان شنواری، محمد نواز13، 13محمد حسنین12، سندیپ لامیچینے، حارث رؤف، فواد احمد، شاداب خان 11، 11، شاہین آفریدی، راحت علی، شاہین شاہ آفریدی اور ثمین گل 10، 10شکار کرنے میں کامیاب رہے۔ایک اننگز میں سب سے بہترین بولنگ فہیم اشرف کی رہی، انھوں نے 19 رنز دے کر لاہور قلندرز کے 6 پلیئرز کا شکار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔