ہالینڈ میں میٹرو ٹرین پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

ویب ڈیسک  پير 18 مارچ 2019
جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیم کے ساتھ 3 ہیلی کاپٹر بھی بھیجے گئے۔ فوٹو : ٹویٹیٹر

جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیم کے ساتھ 3 ہیلی کاپٹر بھی بھیجے گئے۔ فوٹو : ٹویٹیٹر

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ کے وسطی شہر یوتریخت میں مسافر ٹرام پر مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے وسطی شہر میں مسافروں کو لے جانے والی ٹرام پر مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یوتریخت پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت ’گوک مین تانس‘ کے نام سے ہوئی ہے جو 37 سالہ ترک نژاد ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی کا عمل قرار دیتے ہوئے ملزم کی تصویر بھی جاری کی جسے بعدازاں گرفتار کرلیاگیا۔

Holland 2

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے ٹرام اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا، جب کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،ریسکیو ٹیم میں طبی سہولیات سے لیس 3 ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے اس دوران قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہی،واقعے کے بعد ٹرام اسٹیشن کے اطراف رہنے والے افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔