- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
ہالینڈ میں میٹرو ٹرین پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 9 زخمی
ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ کے وسطی شہر یوتریخت میں مسافر ٹرام پر مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے وسطی شہر میں مسافروں کو لے جانے والی ٹرام پر مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
یوتریخت پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت ’گوک مین تانس‘ کے نام سے ہوئی ہے جو 37 سالہ ترک نژاد ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی کا عمل قرار دیتے ہوئے ملزم کی تصویر بھی جاری کی جسے بعدازاں گرفتار کرلیاگیا۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے ٹرام اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا، جب کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،ریسکیو ٹیم میں طبی سہولیات سے لیس 3 ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے اس دوران قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہی،واقعے کے بعد ٹرام اسٹیشن کے اطراف رہنے والے افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ۔
BREEK – Volgens getuigen heeft een man in een tram op weg naar Utrecht CS een wapen getrokken en meerdere personen neergeschoten. Hulpdiensten massaal aanwezig en bezig met eerste hulp in de tram. pic.twitter.com/eQOWF2e5Ze
— Yelle Tieleman (@YelleTieleman) March 18, 2019
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔