- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
احتساب عدالت نے جعلی اکاوٴنٹس ریفرنس پر اعتراض عائد کرکے نیب کو واپس کردیا
اسلام آباد: احتساب عدالت کے رجسٹرار نے جعلی اکاوٴنٹس ریفرنس پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس کردیا ہے۔
نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بنک اکاوٴنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کا ریکارڈ کراچی سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل، ضمانت بھی منسوخ
نیب نے ریفرنس دائر کرنے میں اتنی عجلت کا مظاہرہ کیا کہ بے ترتیب ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاوٴنٹس ریفرنس کے لیے لائے گئے ریکارڈ کی نہ صرف صفحات کی ترتیب درست نہ تھی بلکہ متعدد صفحات ہی غائب تھے۔ رجسٹرار احتساب عدالت نے جعلی اکاوٴنٹس ریفرنس پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کیس نیب کو واپس کردیا ہے اور دوبارہ مکمل ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بنکنگ کورٹ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کردی ہے۔
کیس کا پس منظر
ایف آئی اے نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا تھا جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی تھی۔ اس کیس میں آصف زرداری، ان کے دوست سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی، اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت کئی افراد ملوث ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔