- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- اخلاقی زوال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
لیاری: دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل
کراچی: آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کراچی میں ہونے والے دھماکوں کے واقعات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفتیش میں اب تک کی پیش رفت پر مشتمل تفصیلات کے علاوہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے سلسلے میں تیار کردہ عید الفطر کنٹی جینسی پلان کے تحت اختیار کردہ حکمت عملی و لائحہ عمل پر مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انھوں نے کہا کہ لیاری ٹاؤن دہشت گردی کے وقوعے کی تفتیش میں جدید فارنسک سائنس کی تکنیکی سے استفادہ کیا جائے، تمام پہلوؤں زاویوں سے نہ صرف تحقیقات بلکہ شواہد کی مدد سے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلیے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں ، انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ جرائم سے متاثرہ علاقوں میں سراغ رسانی اورریکی کے ٹھوس اقدامات کے تحت جرائم پیشہ عناصر ،ان کے ٹھکانوں،انھیں پناہ دینے والے عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کوموثر بنانے کے ساتھ ساتھ قتل ، ڈکیتی و رہزنی ، دہششت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب مفرور و اشتہار ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال اور غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کے تناظر میں تمام بسوں ویگنوں اور کوچز کے ٹرمینلز ، ریلوے اسٹیشنوں و دیگر پبلک مقامات پر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی ، چیکنگ ، پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو بھی مزید سخت اور نتیجہ خیز بنایا جائے، انھوں نے کہا کہ محکمانہ فرائض میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی اور مرتکب ٹھرائے جانے والوں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی ، ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے لیاری دہشت گردی واقعے پر ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں ایس ایس پی ساؤتھ ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ٹو ساؤتھ ، ایس پی لیاری ، ایس ڈی پی او سٹی ساؤتھ زون اور ایس آئی او کلاکوٹ پر مشتمل تفتیشی ٹیم قائم کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔