پشاور ہائی کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 18 مارچ 2019
پولیس نے موقع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمین شاہ کو گرفتار کرلیا فوٹو:ٖفائل

پولیس نے موقع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمین شاہ کو گرفتار کرلیا فوٹو:ٖفائل

پشاور: ہائی کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر ایک مسلح شخص نے گاڑی میں بیٹھے دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمین شاہ کو گرفتار کرلیا۔

امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مقتولین کی شناخت راجد اور ظہور کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے قتل کے اس واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔