- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
مالی میں منحرف فوجی گروپ کے حملے میں 21 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
بماکو: افریقی ملک مالی میں منحرف فوجی کرنل آقا موسیٰ کے مسلح گروہ نے فوجی کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 21 فوجی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے موپتی میں فوجی بیس پر نامعلوم کار اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کے حملے میں 21 فوجی ہلاک ہوگئے۔
مالی کی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ایک منحرف فوجی آقا موسیٰ کے عسکری گروپ سے ہو سکتا ہے۔ آقا موسیٰ مالی کی فوج میں کرنل کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں نے فوج سے علیحدگی اختیار کر کے اپنا ایک عسکری گروپ قائم کر رکھا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی حمایت یافتہ مسلح افواج نے منحرف فوجیوں کے گروہ کے حملے کو پسپا کردیا تاہم اس حملے میں ہونے والا جانی و مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہے، منحرف گروپ کے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مالی میں مختلف باغی گروہ مسلح جدوجہد کررہے ہیں جس کے باعث امن عامہ کی صورت حال نہایت مخدوش ہے جب کہ منحرف فوجی کرنل آغا موسیٰ کے عسکری گروپ کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔