تلہار، موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق

نامہ نگار  جمعرات 8 اگست 2013
تلہار کے قریب 2 موٹرسائیکلوں کے درمیان حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

تلہار کے قریب 2 موٹرسائیکلوں کے درمیان حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

تلہار:  تلہار کے قریب 2 موٹرسائیکلوں کے درمیان حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے میں زخمی3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تلہار ، ماتلی روڈ پر انصاری شگر ملز کے نزدیک 2 موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد احمد جمالی، غلام حسین سولنگی، شفیع محمد سولنگی، عارب کلوئی، انصار انصاری اور محمد سولنگی شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں لے جایا گیا ۔

مگرحالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سول اسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا جہاں40 سالہ غلام حسین سولنگی اور 50 سالہ احمد جمالی اور عارف کلوئی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق تلہار سے تھا۔ دونوں گھروں میں عید کی خوشیاں ماند پڑگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔