- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
سائنس فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘ کا باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس
لاس اینجلس: ہالی ووڈ باکس آفس پر مارول ورلڈ کی پہلی خاتون سپر ہیرو کا راج دوسرے ہفتے بھی برقرار ہے، ایکشن سے بھر پورسائنس فکشن فلم “کیپٹن مارول” نے ریلیز کے دوسرے ہفتے 760 ملین کا ریکارڈ توڑ بزنس کر کے باکس آفس اپنی حکمرانی قائم رکھی۔
رواں ماہ 8 تاریخ کو ریلیز ہونے والی مارول ورلڈ کی پہلی خاتون سُپر ہیرو فلم کا باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی کا سحر طاری ہے۔ ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘ نے ریلیز کے دوسرے ہفتے عالمی باکس آفس پر 760 ملین ڈالرز سے زائد کما کر سب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ فلم نے دو ہفتوں میں امریکی باکس آفس پر 265 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔
مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 152 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ ایڈونچر فلم کی کہانی 1990ء کی دہائی میں ایک خاتون ائیر فورس پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جسے وقت کے ساتھ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کوئی معمولی انسان نہیں بلکہ غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ہے۔
یہ پڑھیں: ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ کا ایک اور دھماکے دار ٹریلر جاری
اپنی طاقتوں کا ادراک ہونے کے بعد ’کیپٹن مارول‘ زمین پر دو خلائی مخلوقات کے درمیان جاری جنگ میں انسانوں کو بچانے کے لیے کردار ادا کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔