سائنس فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘ کا باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس

ویب ڈیسک  پير 18 مارچ 2019
فلم ’کیپٹن مارول‘ نے عالمی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرکے سب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا (فوٹو: فائل)

فلم ’کیپٹن مارول‘ نے عالمی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرکے سب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا (فوٹو: فائل)

لاس اینجلس: ہالی ووڈ باکس آفس پر مارول ورلڈ کی پہلی خاتون سپر ہیرو کا راج دوسرے ہفتے بھی برقرار ہے، ایکشن سے بھر پورسائنس فکشن فلم “کیپٹن مارول” نے ریلیز کے دوسرے ہفتے 760 ملین کا ریکارڈ توڑ بزنس کر کے باکس آفس اپنی حکمرانی قائم رکھی۔

رواں ماہ 8 تاریخ کو ریلیز ہونے والی مارول ورلڈ کی پہلی خاتون سُپر ہیرو  فلم کا باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی کا سحر طاری ہے۔ ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘ نے ریلیز کے دوسرے ہفتے عالمی باکس آفس پر 760 ملین ڈالرز سے زائد کما کر سب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا،  جب کہ فلم نے دو ہفتوں میں امریکی باکس آفس پر 265 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔

مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 152 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ ایڈونچر فلم کی کہانی 1990ء کی دہائی میں ایک خاتون ائیر فورس پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جسے وقت کے ساتھ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کوئی معمولی انسان نہیں بلکہ غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ہے۔

یہ پڑھیں: ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ کا ایک اور دھماکے دار ٹریلر جاری

اپنی طاقتوں کا ادراک ہونے کے بعد ’کیپٹن مارول‘ زمین پر دو خلائی مخلوقات کے درمیان جاری جنگ میں انسانوں کو بچانے کے لیے کردار ادا کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔