شادی کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے دو طالب علم گرفتار

ویب ڈیسک  پير 18 مارچ 2019
ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کرلیں ۔ فوٹو : اسکرین گریب

ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کرلیں ۔ فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: مرید کے میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر شادی کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے دو طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مرید کے کے رہاشی یعقوب نے درخواست دی تھی کہ ان کی بیٹیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر دو لڑکوں نے نازیبا ویڈیو بنائی اور اس کے بعد انہیں بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

ایف ائی اے نے متاثرہ شخص کی درخواست پر کارروائی  کرتے ہوئے مرید کے میں چھاپہ مارکردونوں طالب علموں کو گرفتار کرلیا جو آپس میں کزن بھی ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔