سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ

اے پی پی  منگل 19 مارچ 2019
 اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ایم اے،ایم ایس سی،بھرتی بی ایڈ، ایم ایڈ کی بنیاد پر ہوگی۔ فوٹو: فائل

 اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ایم اے،ایم ایس سی،بھرتی بی ایڈ، ایم ایڈ کی بنیاد پر ہوگی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سرکاری درس گاہوں میں نئے تعلیمی سال میں 12ویں جماعت تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

تعلیمی مشیررفیق طاہر نے بتایاکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم ازکم تعلیم ایم اے، ایم ایس سی مقرر کردی گئی ہے، بھرتی پی ٹی سی، سی ٹی کے بجائے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی بنیاد پر ہوگی۔ گریڈ16سے18تک ترقی اور براہ راست بھرتی کا کوٹا تبدیل کرکے50،50  فیصدکردیا گیا ہے، ترقی کیلیے تعلیمی قابلیت بڑھانا ہوگی۔

ڈائریکٹر اسکولز وفاقی نظامت تعلیمات ثاقب شہاب کے مطابق نئے قوانین کے تحت عرصے سے ترقی کے منتظر ایک ہزاراساتذہ کو ترقی دی جائے گی،  1800نئے ماہرین  بھرتی کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں تربیت، ٹیچرز سرٹیفکیشن کی جائے گی، ٹیچرز ایڈمنسٹریشن علیحدہ کرکے ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ کرائی جائے گی، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کا جدید نظام متعارف کرایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔