تھر سے پاکستان کی خوشحالی کا سورج طلوع ہو رہا ہے، احسان ظفر سید

بزنس رپورٹر  منگل 19 مارچ 2019
330 میگا واٹ کے 2 بجلی گھروں سے آزمائشی پیداوار رواں ہفتے شروع کی جائیگی، حسان ظفر سید ۔فوٹو: فائل

330 میگا واٹ کے 2 بجلی گھروں سے آزمائشی پیداوار رواں ہفتے شروع کی جائیگی، حسان ظفر سید ۔فوٹو: فائل

 کراچی: تھر کے صحرا سے پاکستان کی خوشحالی کا سورج طلوع ہونے والا ہے کوئلے کے وسیع ذخائر سے بجلی کی پیداوار کے لیے پاور پلانٹس کی تنصیب کا عمل پورا ہو چکا ہے۔

تھر کے کوئلے سے بجلی کی آزمائشی پیدا وار مارچ کے آخری ہفتے میں شروع کر دی جائے گی، دنیا میں زیر زمین کوئلے کے ساتویں بڑے ذخائر سے پیدا ہونے والی بجلی کی لہریں 20 سے 25 مارچ کے دوران کسی بھی وقت دوڑنا شروع کردیں گی جو پاکستان میں توانائی کی قلت کی وجہ سے چھائی تاریکی کے خاتمہ کرنے کے ساتھ ملک کو معاشی خوشحالی کی جانب گامزن کریگی۔

اینگرو پاور جنریشن تھر کے سی ای او احسان ظفر سید کے مطابق 330 میگا واٹ کے 2 بجلی گھروں سے ایک پلانٹ سے آزمائشی پیداوار رواں ہفتے کے اختتام تک شروع کی جائے گی۔ دوسرا پلانٹ بھی اپریل کے اختتام تک آزمائشی پیدوار شروع کردیگا ، پاور پلانٹس کی تعمیر مقررہ مدت سے 4 ماہ قبل پوری کرلی گئی ہے۔

دونوں پاور پلانٹس کو آزمائشی پیداوار کے دوران تھر مٹیاری ٹرانسلیشن لائن سے منسلک کر دیا جائے گا جبکہ بجلی کی کمرشل پیداوار جون 2019 سے شروع کردی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔