بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات ختم، سرکاری کمپنیوں کے سربراہ میرٹ پر لگانے کی تجویز

ظفر بھٹہ  منگل 19 مارچ 2019
بورڈز کی جگہ ماہرین پر مشتمل سلیکشن کمیٹیاں ہونگی ارکان پرائیویٹ سیکٹرز سے لیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

بورڈز کی جگہ ماہرین پر مشتمل سلیکشن کمیٹیاں ہونگی ارکان پرائیویٹ سیکٹرز سے لیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  تحریک انصاف کی حکومت نے 91 سرکاری کمپنیوں اور کارپوریشنوں میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات ختم کرکے ان کے سربراہوں کے میرٹ کی بنیاد پر تقرر پر کام شروع کردیا ہے جب کہ مجوزہ نظام میں بورڈز کی جگہ سلیکشن کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن میں پرائیویٹ سیکٹرکے ماہرین شامل ہونگے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک پلان بناکر منظوری کیلیے کابینہ کو بھیج دیا ہے۔ یکساں مجوزہ نظام کے تحت سرکاری شعبے کی کمپنیوں کے سربراہوں کے تقرر کیلیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پبلک سیکٹرکمپنیز کارپوریٹ گورننس رول5(2) میں ترمیم کا بھی مطالبہ کیا ہے جس کی منظوری کابینہ دیگی۔

بورڈ آف ڈائریکٹر کی جگہ قائم ہونے والی مجوزہ سلیکشن کمیٹی موزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے ان کی سفارش کرنے کی مجاز ہوگی۔کمیٹی کی تشکیل ادارے اور اس کی جاب کی نوعیت کے مطابق ہوگی۔اس کا سربراہ دیانتداری اور اہلیت کی بنیاد پر پرائیویٹ سیکٹر سے لیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔