کراچی میں رینجرزاورڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ، شہری جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 19 مارچ 2019
رب نواز مکینک کا کام کرتا تھا،  ورثا  : فوٹو: فائل

رب نواز مکینک کا کام کرتا تھا،  ورثا  : فوٹو: فائل

 کراچی: طارق روڈ پررینجرز اورڈاکوؤں میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک شہری جاں بحق دوسرا زخمی جب کہ رینجرز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق کراچی میں اللہ والی چورنگی کے قریب رینجرز اور ڈاکووں میں مقابلہ ہوا،  ڈاکووں کی گولی لگنے سے شہری رب نوازجاں بحق اور راہگیر توقیر زخمی ہوگیا۔ مقابلے میں رینجرزکا لانس نائیک محمد طارق بھی زخمی ہوا۔

رینجرزکی فائرنگ سے مبینہ ڈاکواحسان الہٰی بھی زخمی ہوا جسے گرفتارکرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ڈاکوسے پولیس کارڈ بھی برآمد ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق احسان الہٰی برطرف پولیس اہلکارہے، جو جرائم میں ملوث ہے۔

طارق روڈ پر مقابلے میں جاں بحق شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رب نواز کے سر میں چھوٹے اسلحہ کی ایک گولی لگی۔۔ مقتول کے سر سے نکلنے والی گولی کا سکہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔