سی این جی 2روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی کرنے کافیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 8 اگست 2013
پوٹھوہار،بلوچستان،پختونخوامیں قیمت78.16،پنجاب اورسندھ میں 69.43 روپے ہوجائیگی. فوٹو: فائل

پوٹھوہار،بلوچستان،پختونخوامیں قیمت78.16،پنجاب اورسندھ میں 69.43 روپے ہوجائیگی. فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  حکومت نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب سی این جی کی قیمتوں میں بھی 2 روپے 68 پیسے فی کلواضافے کا فیصلہ کیاہے۔

نئی قیمتوںکا نوٹیفکیشن چند روزمیں جاری کر دیا جائے گا۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سی این جی اسٹیشنزکو دی جانے والی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ ریجن ون جس میں پوٹھوہار، بلوچستان اور خیبر پختونخوا شامل ہیں۔

ان میں سی این جی کی قیمت 78.16روپے جبکہ ریجن ٹوجس میں پوٹھوہارکے سوا پنجاب اور سندھ شامل ہیں ان میں سی این جی کی قیمت 69.33ہوجائے گی۔آئی این پی کے مطابق سی این جی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔