لیاری میں دہشت گردی نے شہرکوسوگوارکردیا، الطاف حسین

ایکسپریس ڈیسک  جمعرات 8 اگست 2013
دہشتگردانسانیت سے عاری ہیں،لیاری میں جرائم پیشہ عناصرکی کمین گاہیں ختم کی جائیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

دہشتگردانسانیت سے عاری ہیں،لیاری میں جرائم پیشہ عناصرکی کمین گاہیں ختم کی جائیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

لندن:  متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ لیاری میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب بم دھماکے میں ملوث سفاک دہشتگردوںکوفوری گرفتارکیاجائے اورلیاری کے محصور عوام کوجرائم پیشہ دہشت گرد عناصرسے فوری نجات دلائی جائے۔

ایک مذمتی بیان میں انھوں نے کہاکہ لیاری بم دھماکے میںمعصوم بچوںکی ہلاکت اورمتعدد افرادکازخمی ہونااس بات ثبوت ہے کہ درندہ صفت دہشت گرد انسانیت سے عاری ہیں اورظلم،بربریت اور تشددپر یقین رکھتے ہیں ، لیاری جرائم پیشہ اوردسفاک دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اوریہ درندہ صفت دہشت گرداپنی مذموم کارروائیوں میں بچوں،خواتین اور بزرگوں تک کونشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،انھوں نے کہاکہ لیاری میں ہونے والی سفاک دہشت گردی نے پورے شہر کو سوگوار کردیا ہے، ہرآنکھ اشکبارہے اور ہرشہری کو اس سانحے کی سنگینی کااحساس ہے ، مجھ سمیت نہ صرف ایم کیوایم کاایک ایک کارکن بلکہ تمام شہری اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اورزخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔الطاف حسین نے بلوچستان کے شہرمستونگ میں بم دھماکے کی شدیدمذمت کی اوردھماکے میں خواتین اوربچوں سمیت کئی افرادکے ہلاک وزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیا۔ایک اوربیان میں الطاف حسین نے مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی ہمشیرہ،سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر فریدہ صدیقی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیاہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔