بلاول بھٹوزرداری کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 19 مارچ 2019
نیب نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کو 20 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ فوٹو: فائل

نیب نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کو 20 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 20 مارچ کو اپنے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گے۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو بلاول بھٹو زرداری سے  اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد آنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی برطرفی کےمطالبے پر مجھے نیب کا نوٹس مل گیا، میرےمطالبے پر حکومت نے یہ ردعمل دیا کہ مجھے ریاست مخالف کہا گیا،مجھے قتل کی دھمکیاں ملنا بھی میرے اسی مطالبے پر حکومتی ردعمل ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کو 20 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔