- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
پولیس پر ترس نہیں کھانا چاہیے، ہم تنخواہ لیتے ہیں، انسپکٹر حاکم
اسلام آباد: ایس ایچ او تھانہ کوہسار انسپکٹر حاکم نے کہا ہے کہ اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے اور یہاں پر سخت حفاظتی انتظامات کرنا بہت ضروری ہیں، پولیس پر ترس نہیں کھانا چاہئے ہم ملک وقوم کے تحفظ کیلیے تنخواہیں لیتے ہیں اور اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
ایکسپریس نیو زکے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انہوں نے کہا شکر ہے کہ مجھ سے زندگی میں پہلی بار کسی نے پوچھا کہ پولیس اہلکار رمضان میں کس طرح ڈیوٹی کرتے ہیں اور کس طرح سحری وافطار کرتے ہیں، اسلام آباد میں ڈیوٹی کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن ہم نے ہمیشہ اپنے فرض کی تکمیل کو مقدم سمجھا ہے، کئی بار پولیس اہلکار گومگو کی کیفیت میں رہتے ہیں کہ جس گاڑی کو چیک کرنے لگا ہے کہیں اس میں سے کوئی وی آئی پی برا نہ منا جائے لیکن عوام کے تحفظ اور امن وامان کو قائم رکھنے کیلیے ہم اپنے فرائض سے غفلت نہیں برتتے۔
میریٹ کا واقعہ افطار کے وقت ہوا تھا اسوقت سے حکمت عملی یہ ہے کہ سحر اور افطار کے موقع پر پولیس ری لیکس نہیں ہو گی بلکہ پہلے سے زیادہ ایکٹو ہو گی اور سب اہلکار اپنی جگہ پر ہی روزہ افطار کرینگے۔ ٹریفک کو کنٹرول کرتے اہلکاروں کو سخت گرمی اور دھوپ میں ڈیوٹی انجام دینا پڑتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔