پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کے تکنیکی امور طے پاگئے

ویب ڈیسک  منگل 19 مارچ 2019
پاک بھارت ٹیکنیکل میٹنگ تین گھنٹے تک جاری رہی، فوٹو: فائل

پاک بھارت ٹیکنیکل میٹنگ تین گھنٹے تک جاری رہی، فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کے تکنیکی امور طے پا گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واہگہ اٹاری بارڈر کے نو مین زون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے تکنیکی امور کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ملکوں کے ماہرین پر مشتمل وفود نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دونوں ممالک نے منصوبے سے متعلق تکنیکی امور پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ملکوں نے راہداری کے حوالے سے نشاندہی مکمل کرلی ہیں اور راہداری سڑک کے اطراف اپنےعلاقے میں خاردار باڑ لگا لی ہے، اس کے علاوہ دونوں ممالک نے سڑک کی اونچائی سمیت امور بھی طے کرلئے ہیں۔ کرتار پور راہداری مذاکرات کا اگلا دور 2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی شرارتوں کے باوجود پاکستان کی طرف کرتارپور راہداری کی تعمیر جاری

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین سروے کی رپورٹس اپنی حکومتوں کو جمع کرائیں گے اور سروے رپورٹس کے بعد کراسنگ پوائنٹس پر اتفاقِ رائے کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔