صدر اوباما نے ڈنر پر مدعو کیا ہے، ستمبر میں امریکا جاؤں گی، اداکارہ میرا کا دعویٰ

این این آئی  جمعرات 8 اگست 2013
سینیٹرڈربن جلدپاکستان آئیں گے، وہ میری اور والدہ کی سیاسی تربیت بھی کریں گے۔ میرا  فوٹو : فائل

سینیٹرڈربن جلدپاکستان آئیں گے، وہ میری اور والدہ کی سیاسی تربیت بھی کریں گے۔ میرا فوٹو : فائل

لاہور:  اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے انھیں ڈنرمیں شرکت کی دعوت دی ہے اور اس سلسلے میں وہ ستمبر میں امریکا جائیں گی۔

اداکارہ میراکا کہنا ہے کہ ان کی ملاقات دورہ امریکا کے دوران شکاگو میں اومامہ کی انتخابی مہم چلانے والے سینیٹرڈربن سے ہوئی، اس دوران فنڈ ریزنگ بھی کی گئی جس میں 2لاکھ ڈالر فنڈ جمع ہوئے۔ میرا نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ سینیٹرڈربن جلدپاکستان آئیں گے، وہ میری اور والدہ کی سیاسی تربیت بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔