- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
کراچی: رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر‘ کی مقبولیت کے بعد فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔
سال 2015ء میں پاکستان فلم انڈسٹری میں کامیڈی فلموں کو مزید پروان چڑھانے کے لیے مزاح سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر‘ ریلیز کی گئی تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی اور فلم بھی بہترین کہانی کی وجہ سے باکس آفس پر 30 کروڑ سے زائد مالیت کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی طنز و مزاح سے بھرپور اس فلم کے سیکوئل کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا جس کے بعد سے فلم میکرز کی جانب سے فلم کا پہلا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی تھیں اور اب پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اس بار دانش تیمور کی جگہ سمیع خان اور سوہائے علی ابڑو کی جگہ نیلم منیر مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم کو اپنے چٹکلوں سے مزاح بخشنے والے محمود اسلم اور جاوید شیخ اس بار بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
اس سیکوئل کی خاص بات یہ ہے کہ یاسر نواز پروڈکشن کے ساتھ ساتھ فلم میں بھی مزاح بکھیرتے نظر آئیں گے جن کے ساتھ اُن ہی کے بھائی دانش نواز اداکارہ ثناء کے ساتھ نظر آئیں گے۔
وائے این ایچ کے بینر تلے بننے والی یہ فلم رانگ نمبر ٹو‘ یاسر نواز اور حسن ضیاء کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جا رہی ہے جس کی کہانی خود یاسر نواز نے تحریر کی ہے جوکہ رواں سال عید الفطر پر ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔