بان کی مون دو روزہ دورے پر13اگست کو پاکستان پہنچیں گے

خصوصی رپورٹر  جمعرات 8 اگست 2013
بان کی مون  قیام کے دوران پولیوکے خاتمے اور تعلیم کے فروغ خاص طورپرخواتین کی تعلیم کیلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کرینگے فوٹو: فائل

بان کی مون قیام کے دوران پولیوکے خاتمے اور تعلیم کے فروغ خاص طورپرخواتین کی تعلیم کیلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کرینگے فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون 13 اگست کو پاکستان کے دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اپنے قیام کے دوران وہ پاکستانی قیادت سے پولیوکے خاتمے اور تعلیم کے فروغ خاص طورپرخواتین کی تعلیم کیلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کرینگے۔ توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل صدر،وزیراعظم اورامورخارجہ اور قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر،اسپیکرقومی اسمبلی،خواتین ارکان پارلیمنٹ اوردوسرے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیںکرینگے۔ ذرائع کے مطابق بانکی مون چودہ اگست کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔